بلوچستان ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج چیلنج کر دیئے گئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج چیلنج کر دیئے گئے۔درخواست گزار کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کے کئی علاقے شمار نہیں ہوئے، مردم شماری کے ابتدائی نتائج میں بلوچستان کی آبادی دو کروڑ سے زائد ظاہر کی گئی، بعد ازاں آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ کر دی گئی۔
اپنے موقف میں درخواست گزار نے کہا کہ چھٹی مردم شماری کو غیر قانونی قرار دیا جائے، غیر جانبدار کمیشن کے ذریعے مردم شماری کے اعداد و شمار کے نتائج کی جانچ پڑتال کی جائے۔