گیس چوروں کیخلاف آپریشن، مزید 146 کنکشن منقطع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت پنجاب، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں مزید 146 کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق 294 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 60 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق لاہور اور ساہیوال میں 15 گیس کے کنکشن منقطع جبکہ 4 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے اور 1.29ملین کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان سوئی ناردرن کا بتانا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 46 گیس کے کنکشن منقطع جبکہ 53 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گوجرانوالہ، شیخو پورہ، فیصل آباد میں 23 گیس کے کنکشن منقطع جبکہ 77 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔اسی طرح بہاولپور، ملتان میں 14 گیس کے کنکشن منقطع اور 92 انڈر بلنگ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔