علیزے شاہ نے ایک بار پھر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی، تصاویر وائرل
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کو اپنانے کے بعد شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے معروف کورین میوزک برانڈ ’’کے پاپ‘‘ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے بالوں پر گلابی رنگ کروالیا۔
علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں تاہم ابھی یہ حقیقت سامنے نہیں کہ انہوں نے بالوں پر فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر ایکسٹینشن لگایا ہے۔دوسری جانب صارفین کی جانب سے اداکارہ کو پاکستانی باربی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر پاکستانی باربی کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ علیزے جیسا ہوتا۔
View this post on Instagram