اسٹاربکس اورمیکڈونلڈکوعرب ممالک کے بائیکاٹ سےلاکھوں ڈالرز کا نقصان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عرب ممالک میں جاری بائیکاٹ کے بعد اسٹاربکس والٹ ،ڈزنی کمپنی،اورمیکڈونلڈز کے شئیرز کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہےجس سے کمپنی کو لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا سامنا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سٹاربکس کے شیئرز 0.44 فیصد سے گرکر 94.19 ڈالر پر آگئے۔جبکہ ڈزنی کے شیئر0.40 فیصدر سے گرکر 82.32ڈالر رہ گئے،اس کے علاوہ میکڈونلڈز کے شیئرز 0.43 فیصد سے گھٹ کر $257.00 پر آگئے۔
یہ بائیکاٹ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے اقدامات کے لیے کمپنیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی خوراک سے ہوا ہے،اب یہ بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ اسرائیلی پرچم سے مشابہت کے لیے پیکیجنگ میں تبدیلی کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور غزہ تنازع 19 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے،جس کے نتیجے میں 5 ہزار 800 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 60 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔