ریلوے ملازمین کا احتجاج ،لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے واشنگ لائن پر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث لاہور سے کراچی ٹرین آپریشن بند ہوگیا۔
لاہور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس ، پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس روانہ نہ ہو سکیں۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک مین ٹریک کو بند رکھا جائے گا۔
ریلویز کے ایف این سی او ، ڈپٹی ڈی ایس لاہور واشنگ لائن مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ہیں۔