روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر 2 سالہ بیٹا مار دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر سفاک باپ نے اپنے دو سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی۔
عارف والا کے علاقے تھانہ احمد یار میں بیوی سے جھگڑے پر باپ اپنے ہی 2 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا، ملزم نے قتل کے بعد لاش صحن میں دفن کردی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم راشد روٹھی بیوی کو منانے گیا، لیکن معاملہ حل نہ ہوسکا، جس پر ملزم طیش میں آگیا اور گھر آکر بیٹے کو قتل کردیا، اور لاش کو صحن میں دفن کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو نکال کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے، جب کہملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔