تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سیکرٹری کرنل (ر) گل رحمٰن اور مڈکورٹ کی بانی زائرہ احمد ذکا نے ایونٹ کا افتتاح کیا . انہوں نے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا بالخصوص نیپالی کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا اور چیمپیئن شپ میں بہتر کارکردگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا . ایونٹ کے پہلے روز 8 میچوں کا فیصلہ ہوا، بوائز سنگل کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں عمر جواد ملک نے ہم وطن کھلاڑی عیسی فہد کو 6-0، 6-0، زوہیب افضل ملک نے عبدالرحمن کو 6-2 اور 6-4، احتشام ہمایوں نے سید محمد علی حسین کو 6-0 اور 6-0، اسد زمان نے ابراہیم اشرف کو 6-2 اور 6-3، علی زین نے رازق سلطان کو 6-1 اور 6-3، عامر مزاری نے حاذق عاصم کو 1-6، 6-2 اور 6-2 جبکہ پاکستان کے ابوبکر نے برطانیہ کے حماد کاشف کو 6-3، 5-7 اور 6-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے . گرلز سنگل کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں فاطمہ علی راجہ نے لالہ رخ ساجد کو 4-6، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے . واضح رہے کہ دوسرے راؤنڈ کے مقابلے منگل کو کھیلے جائیں گے . . .
(قدرت روزنامہ)مڈکورٹ پی ٹی ایف چیمپیئن شپ انڈر . 14 لیگ ون پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے .
متعلقہ خبریں