چمن میں قائم ہولڈنگ کیمپس میں افغان مہاجرین کی واپسی سے قبل رجسٹریشن جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک بھر سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد مہاجرین واپس افغانستان جاچکے ہیں۔
چمن میں پاک افغان سرحد پر قائم باب دوستی سے اب تک 28000 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔
چمن میں حکومت کی جانب سے ہولڈنگ کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں افغان باشندوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے اور انہیں ان کے ملک بھیجا جارہا ہے، جب کہ ان کیمپس میں اب تک افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
واپس جانے والے افغان مہاجرین کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے اور رہائش کا خاطرخواہ انتظام کیا گیا ہے۔ تقریباً ایک ہزار افغان مہاجرین ان کیمپس میں قیام پذیر ہیں۔ جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اور رجسٹریشن کے بعد انہیں افغانستان جانے کی اجازت ہوگی۔