سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا بلوچستان کی سیاسی شمولیتوں پر عدم دلچسپی ۔ ذراٸع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قریبی ذراٸع نے دعوی کیا ہے میاں نواز شریف بلوچستان کی سیاسی شمولیتوں پر دلچسپی نہیں رکھتے ۔ اس لیے شمولیتی دعوت پر خود شرکت کرنے سے معذرت کرلی ۔ ذراٸع کے مطابق نواز شریف نے اپنی قریبی سیاسی سرکل میں بلوچستان میں اپنی سیاسی انرجی خرچ کرنے کے بجاۓ پنچاب ۔ وفاق اور کے پی کے میں اپنی سیاسی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔ ۔
یاد رہے 2013 سے 2018 کے دوران بلوچستان کی کٸ سیاسی سرکردہ رہنماٶں (جن میں نواب سردار بھی شامل تھے ) نے مسلم لیگ ن سے دھوکہ کرکے باپ پارٹی تشکیل دے دی ۔۔ سنیٹ الیکشن میں بھی بلوچستان کے رہنماٶں نے مسلم لیگ ن سے دھوکہ کرکے پارٹی لاٸن کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ اپنی ووٹ بیچ دی ۔۔ جس پر نواز شریف سخت نالاں ہیں ۔۔
قریبی ذراٸع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان سے نوابزادہ لشکری رٸیسانی کے علاوہ کسی کو بھی پارٹی میں لینےکے حق میں نہیں ہیں ۔
سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نواز شریف کی استقبالی میں جلسے میں شرکت کرنے کے باوجود ۔ میاں نواز شریف نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا
ذراٸع کے مطابق نواز شریف مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے رہنماٶں کو ترجیح دینے کے خواہاں ہیں ۔