نوشہرہ (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام لگادیا .
اضاخیل پارک نوشہرہ میں پارٹی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا .
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے . چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں گے .
اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، پھر ڈی آئی خان میں مولانا کی سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے .
. .