پیپلز پارٹی نے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں منعقد کرنے کا اعلان کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں منعقد کرنے کے فیصلے پر پارٹی قیادت کا اظہارِ تشکر کیا ہے اور کہا کہ 30 نومبر کو ہونے والا جلسہ عظیم الشان اور تاریخی ہوگا . رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ عام انتخابات صاف و شفاف ہوئے تو دنیا کی کوئی طاقت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بننے سے روک نہیں سکتی .

میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی بلوچستان کے رہنما?ں میر چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ، سردار سربلند خان جوگیزئی،نواب ثنااللہ خان زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، صابر بلوچ، قاسم اچکزئی، نور الدین کاکڑ، سردار عمران، ریاض شاہوانی، غزالہ گولہ، زرینہ بلوچ، حاجی خان محمد باریچ، عین الدین کاکڑ اور اعجاز بلوچ ،ملک زیشان حسین، ربانی خلجی، شریف خلجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کی الیکشن مہم کا باظابطہ آغاز بھی 30 نومبر کو اسی یوم تاسیس کا پروگرام سے کریں گے . رہنماوں کا کہنا تھا کہ رواں سال ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، اور آئندہ عام انتخابات میں بھی وہ صوبے کی سنگل لارجیسٹ پارٹی بنے گی . انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے . انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پی پی پی نے کرائے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ اور بلوچستان یونیورسٹی کے قیام سے لے کر صوبے بھر میں اہم ترین ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت میں ہوئے ہیں . رہنماوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے تشکیل کردہ کمٹی کے کنوینر نواب ثنا اللہ خان زہری ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں