کھیل

پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں ختم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے ساتھ قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔
یڈن گارڈنز کولکتہ کے میدان میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ، انگلینڈ نے 41 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے ہیں، اس وقت بین اسٹوک اور جوئے روٹ کریز پر موجود ہیں اور جم کر کھیل رہے ہیں۔
ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
جوز بٹلر نے کہا کہ ڈیوڈ وِیلی آج انگلینڈ کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، ہم نے ٹیم میٹنگ میں یہی فیصلہ کیا ہے کہ آج کا میچ انجوائے کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان کی بیٹنگ سب انجوائے کرتے ہیں، آج کے میچ میں تمام کھلاڑی اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں