کوئٹہ، نواں کلی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، 6 افراد زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔