سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی۔