ژوب، ڈی آئی خان شاہراہ پر نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، سپاہی سمیت 3 افراد جاں بحق


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر درازندہ کے مقام پر نجی تعمیراتی کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر درازندہ کے مقام پر نجی تعمیراتی کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ۔ فائرنگ سے دو سول ملازمین محمد فیصل، آصف کامران اور سپاہی شاہین شاہ جاں بحق ہوگئے۔ نجی کمپنی علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کررہی ہے۔ملازمین کا تعلق کرک سے تھا، ہنگو کا رہائشی سپاہی شاہین شاہ پراجیکٹ کی سیکورٹی پر مامور تھا۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں کلین آپریشن شروع کردیا گیا۔