اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال کر دی .
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی تھی .
اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا .
احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں .
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا .