نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ ، 81 لاکھ ، 82 ہزار اثاثوں کے مالک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
الیکشن کمیشن میں جمع کردہ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، جن میں 80 لاکھ روپے کی 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کے پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں، نگران وزیراعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے ، ان کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں ، جبکہ اپنے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔