مرغی کا گوشت 494 روپے فی کلو ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور،زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت میں 7 روپے اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 341 روپے ہو گئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے گوشت کی فی کلو قیمت 494 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
انڈوں کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا ہے جس سے فی درجن انڈے 331 روپے کے ہو گئے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 484روپے فی کلو رہی جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 334روپے فی کلو پر مستحکم رہی۔
گزشتہ روز بھی فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا تھا اور فی درجن قیمت 330 روپے تھی۔