افغانوں سے پاکستانی خواتین کی شادی: پشاور ہائیکورٹ کا پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے نادرا کو 5 کیسز میں پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں افغان شہریوں سے شادی کرنے والی 35 پاکستانی خواتین کے کیسز کی سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیرملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے، پی او سی کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔
وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ نادرا افغانوں سے متعلق کارڈ دینے کے اپنے قوانین پر عمل نہیں کررہا، نادرا کا یہ اقدام وزارت داخلہ کے مؤقف کے مطابق نہیں، افغان باشنوں کو پی او آر اور اے سی سی کارڈ جاری کیے گئے ہیں،
پشاور ہائیکورٹ نے نادرا کو 5 کیسز میں پی او سی کارڈ جاری کرنے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے دیگر 120 کیسز کو اکھٹا کرکے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔