چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے اہم سرکلر جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے اہم سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدم دستیابی پر ایڈیشنل رجسٹرار بینچ تشکیل کے لیے چیف جسٹس سے ہدایات لیں گے۔
رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمل کریں گے۔
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی چھٹی کی صورت میں دستیاب سینئر جج کیس کی مارکنگ کر سکے گا۔