پیپلز پارٹی مقبول جماعت، ایم کیو ایم والے مثبت سیاست کریں، دھمکیوں اور ڈرانے سے باز رہیں: سعید غنی
کراچی (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی پی کراچی کی مقبول جماعت جماعت بنتی جا رہی ہے، ایم کیو ایم والے مثبت سیاست کریں، دھمکیوں اور ڈرانے سے باز رہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی زبان کسی صورت برداشت نہیں۔ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی شخصیات اب پیپلز پارٹی میں ہیں، ایم کیو ایم اشاروں پر چل کر کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم کے اوچھے ہتھکنڈے افسوس ناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شہریوں کو آزادی ہے کہ جس پلیٹ فارم سے چاہیں سیاسی جدوجہد کرتے رہیں۔ ایم کیو ایم وہی حرکت کر رہی ہے کہ ہماری پارٹی میں آنے والے لوگوں کو خوفزدہ کر دے۔ رواں الیکشن میں پیپلز پارٹی صوبائی اور قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔