مرغی کا فی کلو گوشت 484 روپے کا ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور، برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت سات روپے کم ہو گئی۔
زندہ مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 322 روپے ہو گئی قیمت میں چھ روپے کمی ہوئی جبکہ پرچون میں سات روپے کی کمی کے ساتھ فی کلو قیمت 334 ہو گئی۔
مرغی کے گوشت میں دس روپے کی نمایاں کمی ہوئی، اس طرح مرغی کا فی کلو گوشت 484 روپے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز زندہ مرغی کی فی کلو قیمت تین روپے کم ہوئی جبکہ برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 328روپے فی کلو جبکہ برائلر زندہ کی پرچون قیمت 341 روپے تھی۔
چکن کے گوشت میں پانچ روپے کمی کے بعد گوشت فی کلو 494 روپے کا ہو گیا تھا۔