اسموگ کے باعث لاہور آلودہ شہروں میں آج بھی سرفہرست، فضا زہریلی ہونے لگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور آج پھر آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے پوزیشن پر رہا، بڑھتی ہوئی اسموگ کے بعد شہر کی فضا زہریلی ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کرتے ہوئے 504 تک پہنچ گیا۔ بھارتی شہر دہلی 270 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث مختلف اقسام کی ذہرلی گیس اور گرد و غبار کے ذرّات دھند کے ساتھ مل کر شہر کی فضا کو زہریلا کر رہے ہیں۔
فہرست میں موجود دیگر شہروں کی بات کی جائے تو بنگلادیشی شہر ڈھاکا تیسرے، کولکتہ چوتھے اور شنگھائی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ شہر قائد کراچی بھی دنیا میں آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔