کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 25 نومبر کو گیس کی بندش کا شیڈول
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مر مت کے سلسلے میں مورخہ 25نومبر 2023بروز ہفتہ صبح 11بجے سے شام 3بجے تک زرغون روڈ ، گورنر ہاﺅس ، وزیر اعلیٰ ہاﺅ س ، بلوچستان ہائی کورٹ ، کینٹ ، جنا ح ٹاﺅ ن ، شہباز ٹاﺅن ، پرنس روڈ ، لیاقت بازار ، قندہاری بازار ، طوغی روڈ علمدارروڈ ، مری آباد،ہزارہ ٹاﺅن ، کرنای روڈ ، ارباب کرم خان روڈ ، کشمیر آباد ، قمبرانی روڈ ، مشرقی بائی پاس ، سریاب ، سیٹلائٹ ٹاﺅن ، گوالمنڈی ، رحمت کالونی ، کواری روڈ ، فقیر محمد روڈ ، پشتون آباد اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی ترسیل بند رہیگی ۔صارفین گیس سے گزارش ہے کہ اس دورانیہ میں متبادل ایند ھن کا انتظام کرلیں ۔ انتظامیہ سوئی گیس کمپنی اس زحمت پر معذرت خواہ ہے اور آپ کے تعاون کی طلبگار ہے ۔