اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے شہریوں کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی .
نیشنل الیکٹر پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی .
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے .
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ کراچی کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک لاگو رہے گا .
اضافی سرچارج سے کےالیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا . وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی .
نیپرا اعلامیہ میں کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق کےالیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا .