راولپنڈی: 9 مئی کے مقدمات، 100 سے زائد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج مقدمات میں نامزد 100 سے زائد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کر دی۔
عدالت میں نو مئی کے واقعات کے خلاف درج مقدمات میں نامزد ملزمان سے دوبارہ تفتیش کا معاملے پر سماعت ہوئی۔
پولیس نے9 مئی کے19 مقدمات میں 100 سے زائد نامزد ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں ملزمان کے دو روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں تو اب کیسی تفتیش کرنی ہے؟
اس کے ساتھ ہی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کر دی۔