کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے .
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23.3 کروڑ ڈالر کم ہوئے .
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر تک 12.3 ارب ڈالر رہے . اس دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 21.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.2 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.1 ارب ڈالر رہے .
. .