نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن درخواست پر آج سماعت کریں گے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہوچکی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگران وزیراعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔