گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کا دورہ چمن ڈی سی کمپلیکس میں دھرنا کمیٹی سے مزاکرات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کا دورہ چمن ڈی سی کمپلیکس میں دھرنا کمیٹی سے مزاکرات دھرنا کمیٹی کی جانب سے انھیں اپنے مطالبات پیش کئیے گئے دھرنا کمیٹی نے انھیں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ ویزہ لازمی کرنے کے بعد اس وقت علاقے میں ایک انسانی المیہ پیدا ہوگیا ہے اور لوگوں کے گھروں میں فاقے پڑ رہے ہیں اگر حکومت پاکستان نے انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو ان سے علاقے میں مزید سخت صورتحال پید اہو سکتے ہیں گورنر بلوچستان نے انھیں بتایا کہ وہ آج انکے تجاویز اور ان سے ملاقات کیلئے چمن آئے ہیں تاکہ وہ ان دھرنا والوں کو سنیں ان کے تجاویز اعلی احکام کے ساتھ شئیر کرو اس سے پہلے گورنر بلوچستان کو جرگے میں شریک فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر حاجی جمال الدین اچکزئ نے تاجروں کو درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا

انھوں نے بتایا کہ چمن باڈر پر عوام کسی بھی شکل میں محنت مزدوری کرتے تھے ان سے گھروں کی کفالت کرتے لیکن ان غریب عوام پر پاکستان کی جانب سے باڈر پرپاسپورٹ ویزہ سسٹم رائج کرنے کے بعد روزگار کا سلسلہ بند ہوگیا انھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کی جو بات کی جارہی ہے اس سے سو فیصد زائد تو کراچی پورٹ سے ہوتا ہے اگر ان علاقوں سے اسمگلنگ ہوتی بھی ہے وہ صرف اشیاء خوردونوش کی اسمگلنگ ہوتی ہے جس سے قومی خزانے کو اتنا نقصان نہیں ہوتا ہے

. .

متعلقہ خبریں