پی ٹی اے نے وطن آنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم سہولت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )نے بیرون ملک سے اپنے ساتھ موبائل فون لانے والے اوور سیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اور غیر ملکی شہری ہر دفعہ اپنی پاکستان آمد کی تاریخ سے 120 دنوں کے لیے اپنا ذاتی فون بغیر کسی ٹیکس /ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کے استعمال کرسکیں گے ۔

قبل ازیں اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ لائے جانے والے موبائل فون صرف ایک مرتبہ 120دن کیلیےاستعمال کرسکتے تھے۔