پیپلزپارٹی کی قیادت کی مفتاح اسماعیل کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت ، سابق وزیر خزانہ کا جواب بھی آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کی قیادت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے رابطے کئے ہیں اور انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے،

مفتاح اسماعیل ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں،سابق وزیر خزانہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے نالاں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جب سابق وزیر خزانہ سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں جا رہا ہوں اور نہ کسی اور جماعت میں۔