عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی ، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خزانہ کو آج طلب کر لیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو آج طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے42 ارب روپے مختص کئے گئے، وزارت خزانہ نے اب تک 10 روپے فراہم کر دیئے ہیں ، باقی رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 8 فروری کے انتخابات کے انعقاد کیلئے فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں،اس رقم کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ سے کئی بار رجوع کیا گیا، وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کیلئے تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آج اس سلسلے میں نگران وزیراعظم کو خط بھی تحریر کریں گے۔