چمن، منظور پشتن کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ


چمن(قدرت روزنامہ)چمن میں پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ ، پی ٹی ایم زرائع کے مطابق منظور پشتین کی گاڑی کو باب چمن کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ منظور پشتین مسلسل کئی دنوں سے چمن میں موجود ہیں۔ زرائع کے مطابق آج دھرنے سے خطاب کے بعد منظور پشتین نے چمن سے تربت روانگی اور تربت دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔ دھرنے سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد باب چمن کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ زرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے منظور پشتین کی گاڑی کو گولیاں لگی ہے تاہم وہ محفوظ ہے۔ منظور پشتن قافلے کے ہمراہ چمن سے کوئٹہ کیجانب روانہ ہوگئے۔ پی ٹی ایم رہنمائوں نے کارکنوں کو کوژک اور راستے میں موجود چیک پوسٹوں پر پہچنے کی ہدایات کی ہے۔ پی ٹی ایم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ منظور پشین کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے راستے میں گرفتار کرنیکی کوشش کی جائیگی۔