مریم نواز کی عمران خان پر نام لیے بغیر تنقید


لاہور(قدرت روزنامہ)چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہر انہوں نے لکھا کہ پہلے کہتا تھا 9مئی کے حملے میں نے نہیں، میرے کارکنان نے کیے تھے۔ آج کہتا ہے 9مئی نواز شریف نے کرایا تھا۔ یعنی 9مئی کو تحریک انصاف کے لیڈراور کارکنان نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ واہ جی واہ