بھارتی ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار دنیش فیڈنس چل بسے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے 1998ء سے جاری ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کی تصدیق سی آئی ڈی میں دیا کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی ہے۔
تین دسمبر کو بھارتی میڈیا پر دل کا دورہ پڑنے کی خبریں آئی تھیں لیکن ان خبروں کی دیانند شیٹی نے تردید کی تھی اور انہیں جھوٹ قرار دیا تھا۔
دیانند شیٹی کا کہنا تھا کہ دنیش فیڈنس کو جگر کا عارضہ تھا، اسی وجہ سے ان کا علاج چل رہا تھا اور گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
گزشتہ رات ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ دنیا سے چل بسے، دنیش فیڈنس کی عمر 57 سال تھی اور وہ ڈرامہ سی آئی ڈی میں ‘فریڈرکس’ کا کردار اداکرتے تھے۔