عمران خان نے 5 سال کی نااہلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 5 سال کے لیے نااہلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے ، درخواست گزار پر الزامات بے بنیاد ہیں ، وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو 5 سال کے لیے اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل کیا، عدالت 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے۔