سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونا سستا ہونے کے بعد فی تولے کی نئی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ اس سے پہلے یہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کمی دیکھنے کو ملی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہوگئی۔
خیال رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار دو دن کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔