مریم اورنگزیب نے پارٹی امیدواران کو ٹکٹ کے فیصلے سے متعلق تردید جاری کر دی
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی امیدواران کو ٹکٹ کے فیصلے سے متعلق تردید جاری کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، کسی ضلعے یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں۔ جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد جناب محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔ اِن شاءللہ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔