اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو سینڈک میٹلز کی سربراہی سے برطرف کر دیا گیا .
تحریری حکم نامے کے مطابق رازق سنجرانی کو نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے وزارتِ توانائی نے برطرف کیا .
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اجلاس فوری بلا کر ضروری کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے .