تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ، نال میں ریلی کا انعقاد، موبائل نیٹ ورک مکمل بند
نال(قدرت روزنامہ)تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کے شرکا اس وقت نال میں موجود ہیں، نال میں ریلی کا انعقاد جبکہ موبائل نیٹ ورک مکمل بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و مبینہ مقابلوں لاپتہ افراد کے قتل کیخلاف جاری لانگ مارچ کے شرکا اس وقت نال میں موجود ہیں، جہاں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے خوف سے نال کے تمام نیٹورکس مکمل طور پر بند کر دیے ہیں اور نال کے عوام و لانگ مارچ کے شرکاء کا رابطہ مکمل طور پر منقطح کر دیا گیا ہے۔لانگ مارچ کے شرکاء کو کچھ بھی ہوا تو اس کا زمہ دار ریاست ہے۔