کوئٹہ،پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر 7ماہ کے بعد کھول دیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر 7ماہ کے بعد کھول دیا گیا ،دفتر کھولے جانے کی اطلاع پر اے سی سٹی اور پولیس کی آمد ، عدالتی احکامات دکھائے جانے پر اے سی سٹی اور پولیس واپس چلی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ءعالم خان نے بتایا کہ رواں سال نو مئی کے واقعات کے بعد پولیس کی جانب سے شہباز ٹاﺅن میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر بند کر دیا گیاجس پر پارٹی رہنماﺅں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ،عدالتی احکامات پر دفتر کھول دیا گیا پی ٹی ائی کا دفتر کھولے جانے کی اطلاع پر اے سی سٹی کیپٹن عبداللہ اور پولیس ٹیم نے پی ٹی آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا تاہم عدالتی احکامات دکھائے جانے پر اے سی سٹی اور پولیس واپس چلی گئی ۔