عدالت نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

مردان(قدرت روزنامہ) مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے .


مرادن کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی .

واضح رہےکہ 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا، اسد قیصر اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں .

. .

متعلقہ خبریں