اسد قیصر کو ضمانت کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا؟
مردان (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ضمانت منظور ہونے پر ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد قیصر کو رہائی نہ مل سکی، صوابی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اسد قیصر کو پھر گرفتار کر لیا۔ ان کی آج ضمانت منظور ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کیس سے متعلق نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔