بالاچ قتل کیس، سی ٹی ڈی کیخلاف تھانہ سٹی تربت میں ایف آئی آر درج
تربت(قدرت روزنامہ)بالاچ مولابخش قتل کیس کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم کے افسران کے خلاف درج۔پولیس اسٹیشن تربت میں مقتول بالاچ مولابخش قتل کا مقدمہ ان کے والد کی دی گئی درخواست پر عدالتی احکامات کے بعد درج کردی گئی۔سیشن جج تربت نے بالاچ مولا بخش قتل کا مقدمہ آر او سی ٹی ڈی کے خلاف درج کرنے کے احکامات دیے تھے جس کے خلاف بلوچستان حکومت نے بلوچستان ہائی کورٹ میں رجوع کیا تاہم ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کے احکامات برقرار رکھ کر ایس ایچ او تربت تھانہ کو غفلت برتنے پر معطل کردیا۔پولیس کی طرف سے نوربخش کو کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔