جو کچھ پتہ تھا ، نیب کو بتا دیا ، عمران خان کیخلاف عدالت میں گواہی نہیں دوں گا ، ندیم افضل چن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ رہنے والے ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں عدالت میں جا کر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہی نہیں دوں گا۔
ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ میں کسی سیاستدان کیخلاف گواہی نہیں دے سکتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں اور میرا مکتبہ فکر قیدیوں اور مظلوموں پر بولنے والا نہیں ۔انھوں نے کہا کہ نیب نے پوچھا تھا اور مجھے جو پتہ تھا بتا دیا، مگر عدالت میں گواہی نہیں دوں گا۔
یاد رہے کہ ندیم افضل چن کچھ عرصہ قبل پاکتسان تحریک انصاف سے علیحدہ ہو چکے تھے ، اس وقت وہ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں۔