اسلام آباد

مشعال ملک کا شوہر یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیے جانے پر تشویش کا اظہار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے اپنے شوہر یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی جیل میں زہر دیے جانے کے بعد یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو گیا جبکہ یاسین ملک کے وکیل کو ان سے ملاقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ 15 اگست 2019 سے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم بڑھ گیا ہے۔
کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کی آزادی پر بات ہونی چاہیے۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں لوگوں کی نسل کشی کررہا ہے، اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیت غیرمحفوظ ہیں، کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غزہ پر مظالم کے مذمت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں