سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وزیرِاعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی نے چالان کی نقول، نوٹی فکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق چھ متفرق درخواستیں دائر کیں جنہیں عدالت نے نمٹا دیا۔عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم کے لیے بدھ کا دن مقرر کر دیا۔