صبور علی کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کی امید سے ہونے کی قیاس آرئیاں سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگیں۔حال ہی میں ہونے والے برائیڈل کوچور ویک اور اس کی ریہرسلز کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں شوبز فنکاروں کو نت نئے فیشن کے برائیڈل ڈریسز میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اداکارہ صبور علی نے اس وقت اپنی جانب مبذول کروا لی جب ان کی فیشن شو سے قبل ہونے والی رِیہرسلز کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)


مذکورہ وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو نیلی جینز جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کا منظرِ عام پر آنا تھا کہ صارفین اداکارہ کے یہاں جلد خوش خبری کی قیاس آرئیاں کرنے لگے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صبور علی کے ماں بننے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر اداکارہ اور ان کے شوہر و اداکار علی انصاری کی جانب سے خاموشی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی کی بہن و اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی گزشتہ برس جنوری میں ہوئی تھی، ان کی تاحال کوئی اولاد نہیں ہے۔