ریاست مخالف تحریکوں میں کچھ نہیں رکھا،میر علی مردان خان ڈومکی
نگراں وزیر اعليٰ میر علی مردان خان ڈومکی کا ہتھیار ڈالنے والے مزاحمت کاروں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمدید
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اعليٰ میر علی مردان خان ڈومکیکا ہتھیار ڈالنے والے مزاحمت کاروں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمدید ،قبائلی جرگے کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے۔جرگے میں شامل قبائلی معتبرین کی عملی کاوشیں سامنے آنا شروع ہوگئیں۔کھلے دل سے تمام ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی ۔
گزشتہ روز 70 ریاست مخالف افراد قومی دھارے میں شامل ہوئے امید ہے جلد مزید لوگ بھی آئیں گے۔بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ریاست عظیم ماں اور شفیق باپ کی مانند ہے۔ریاست مخالف تحریکوں میں کچھ نہیں رکھا ، مسائل کا حل باہمی بات چیت سے ہی ممکن ہے۔بلوچستان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھ کر راہیں نکالنی ہیں۔