بنگالیوں کی جدوجہد 60 میں شروع ہوئی، بلوچ 1948 سے علم بلند کیے ہوئے ہیں، اختر مینگل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بنگلہ دیش ہمارے حکمرانوں اور ایلیٹ نے بنایا بنگالیوں کی حقوق کیلئے جدوجہد 60سے شروع ہوئی تھی بلوچ تو 1948سے حقوق کا علم بلند کررہے ہیں کہ ہمیں انسان سمجھ کر ہمارے حقوق ہمیں دئےے جائیں ہمارے سائل دئےے جائیں ،ان بنگالیوں کو اس حد تک دھکیلنے میں حکمرانوں کاہاتھ تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ کیا بنگلہ دیش خدا نہ بنایاکیوں ہم بنگلہ دیش بنانے کاالزام خدا کو دے رہے ہیں آپ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان خدا نے بنایاہوگا ؟
بنگلہ دیش خدا نے نہیں بنایا اس ملک کے حکمرانوں نے بنایا اس ملک کے اس ایلیٹ نے بنایا ،وہ بنگلہ دیش جن کی قربانیاں پاکستان بنانے میں ہم سے زیادہ تھیں وہ بنگال سے بنگلہ دیش نہیں بناناچاہتے تھے وہ اسی حقوق کی بات کرتے تھے جو پہلے سے کہتے آرہے تھے بنگالیوں کی حقوق کیلئے جدوجہد 60سے شروع ہوئی تھی بلوچ تو 1948سے حقوق کاعالم بلند کررہے ہیں کہ ہمیں انسان سمجھ کر ہمارے حقوق ہمیں دئےے جائیں ہمارے سائل دئےے جائیں ،ان بنگالیوں کو اس حد تک دھکیلنے میں حکمرانوں کاہاتھ تھا۔